(SIS)اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی
اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں۔
A meeting of CEC and party spokespersons chaired by the Prime Minister was convened today |
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے۔ اسلام (ف) سمیت اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے خلاف متحرک ہیں۔ جس میں اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے اور عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھانے کیلئے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر گفتگو ہوگی۔ وزیر اعظم پارٹی ترجمانوں اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔ آج دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر تحریکِ انصاف کی مرکزی تنظیم (سی ای سی) کا اجلاس ہوگا۔ تحریکِ انصاف ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ کا جواب دینے پر بھی گفت و شنید ہوگی۔ سی سی ای سی اجلاس میں منڈی بہاؤ الدین سمیت 4 سے 5 بڑے جلسوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ای سی اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، سربراہ این سی او سی اسد عمر اور دیگر وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سی ای سی اجلاس کے فوراً بعد پارٹی ترجمانوں کا اجلاس بھی آج دوپہر 1 بجے طلب کیا ہے۔ جن میں پرویز خٹک، فرخ حبیب، شفقت محمود، قاسم سوری اور علی زیدی شامل ہیں۔ترجمانوں کو اپوزیشن اتحاد کی حکومت گرانے کی چالیں ناکام کرنے کیلئے رہنما ہدایات دی جائیں گی۔
Tags:
news