Sindh Governor's meeting no-confidence motion will also fail Usman Bazdar

 

گورنر سندھ کی ملاقات، عدم اعتماد کا شوشہ بھی ناکام رہے گا: عثمان بزدار

لاہور ۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ وزیراعلی پنجاب اور گورنر سندھ نے اپوزیشن کی منفی سیاست کی مذمت کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعض جماعتیں پہلے ہی اپوزیشن اتحاد کے خلاف عدم اعتماد کرکے راستے جدا کر چکی ہیں لہٰذا بکھری ہوئی پی ڈی ایم پہلے اپنے گھر کو دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے  کہاکہ استعفوں سے راہ فرار اختیار کرنے والی اپوزیشن کا عدم اعتماد کا شوشہ بھی ناکام رہے گا۔ عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے لیکن اپوزیشن ملک کو ریورس گیئر لگانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ حکومت مضبوط ہے اور اپوزیشن کمزورہے۔ساری اپوزیشن اول تو ایک ہو نہیں سکتی، اگر اکٹھی ہو بھی جائے تو بھی وزیراعظم کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ اپوزیشن پر عوام عدم اعتماد کا اظہار کر چکے، یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہاکہ اپوزیشن کی آنیاں، جانیاں اسی طرح چلیں گی۔  اور سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کیلئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ عثمان بزدار سے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاک ہ پی ٹی آئی حکومت سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پید کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار کی زیرصدارت ایلیویٹڈ ایکسپریس منصوبے سے متعلق اجلاس میںایل ڈی اے کے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اور پنجاب کا بزنس فرینڈلی ماحول دوسرے صوبوں کے لئے مثال بن چکا ہے۔وزیراعلیٰ نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ کینال اور ملتان روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم ہوگا۔ اور کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔  شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی

Sindh Governor's meeting no-confidence motion will also fail Usman Bazdar
Sindh Governor's meeting no-confidence motion will also fail Usman Bazdar


Post a Comment

Previous Post Next Post